نئی دہلی،2؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)براڑی کے جس کنبہ میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے وہ ایک بابا کا بھکت بتایا جا رہا ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ اسی بابا کی ہدایت پر یہ کنبہ تمام پوجا پاٹھ کیا کرتا تھا۔ گھر میں ملی ایک ڈائری بھی اس بات کی گواہی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، خاندان کے ایک قریبی رشتہ دار نے بھی پولیس کی پوچھ گچھ میں اس بابا کا نام لیا ہے۔ حالانکہ وہ سویمبھو بابا گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں بند ہے۔ ایسے میں پولیس نے جب پوچھ گچھ میں دباو بنایا تو اس شخص نے کئی دوسرے باباوں کے نام بھی بتائے۔ حالانکہ، پولیس کے شک کی سوئی اسی پہلے والے بابا پر اٹکی ہے۔ کیونکہ جیل میں بند وہ بابا بھی ہری بھگوان کا ماننے والا بتایا جاتا ہے۔